لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس دفاتر کا رخ کر لیا۔
لاہورمیں شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے حصول کیلئے دفاترکے باہر جمع ہے جہاں لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے 08 پولیس خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں، اور مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ کررہے ہیں۔
سی ٹی او نے بتایا کہ اب تک لاہور میں بغیرلائسنس 05 ہزار 902 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے، اور 5 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی گئی۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ لرنر پرمٹ، زائد المیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کروا جارہے، آگاہی کے باوجود لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والوں پر 2،2 ہزارجرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں صرف 15 روز میں ایک لاکھ 73 ہزار317 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے جاچکے ہیں، 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی جبکہ 11ہزار سے زائد شہریوں نے اپنا فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔
اس کے علاوہ 175 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کیے گئے۔