صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، جب کہ پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔
رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جب کہ ڈاکوؤں اور پولیس کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار اور 3 ڈاکو بھی مارے گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے کو چاروں طرف گھیر لیا، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دو پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید ہو گئے، جب کہ دو اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او صادق آباد نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکو ہلاک کردیئے، جن کے قبضے سے راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں، جب کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچےکےعلاقے گئے تھے، کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔