ملتان: موٹر وے پولیس کی کارروائی، 14 ایس ایم جیز سمیت اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو پر اسلحہ کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گاڑی سے 14 ایس ایم جیز، 11 پسٹل، 7 ہزار گولیاں برآمد کی گئیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ محمد پور رحیم یار خان کے حوالے کردیا گیا۔