پشاور:پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض پھیلنے لگ گئے۔صوبے میں 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے۔
انفلوئنزا وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینے میں رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 28 ہزار 402 کیسز، جولائی میں 17 ہزار 446 اور اکتوبر میں نزلہ زکام اور کھانسی کے 19 ہزار 520 کیسزسامنے آئے۔