لاہور:شہر میں اسموگ کا زور ٹوٹ گیا،آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ساتویں نمبر پر چلا گیا، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 200 سے بھی کم ریکارڈ کی جانے لگی،اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب حکومت نے اسموگ کے حوالے سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کل سےتعلیمی ادارے کھلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تمام کاروباری مراکز اور دیگر ادارے اپنے روٹین کے مطابق کھلیں گے، ورک فور ہوم کا معاملہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا، جس میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے اسموگ میں کمی اور اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔