دبئی: پاکستانی سکول نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا۔
زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول کی ہونہار پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا، پاکستانی اسکول نے گلوبل ہائی اسکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پاکستانی اسکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سےکم پانی سے باغ اُگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور یہ منصوبہ اسکول کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے پیش کیا تھا۔
کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں قائم ہے جو آزاد کشمیر میں 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔
صحت، پانی، خوراک، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی کیٹیگریز میں زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہر گلوبل ہائی اسکول ونر کو فراہم کیے جائیں گے۔