گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس حادثےکا شکار ہوگئی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ ہڈور کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ٹرک سے ٹکراگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔
ڈپٹی کشمنر دیامر عارف احمد کے مطابق واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی، جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنرچلاس کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔