بریف کیس سے گردن کٹی لاش برآمد

جوڑے پل کے قریب رہائشی کالونی میں گھر سے گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول تین روز سے لاپتہ تھا۔

لاہورکے علاقے جوڑے پل کے قریب گھر سے گردن کٹی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 27 سالہ ثاقب خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش بریف کیس کے اندر سے ملی ہے، اور ورثا کے مطابق مقتول تین روز سے گھر سے لاپتہ تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی سرکٹی لاش اس کے رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہوئی ہے، مقتول ثاقب اور اُسامہ کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں رشتہِ دار اُسامہ کو حراست میں لے لیا ہے۔