ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ میں اسموگ، دھند کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کالام، قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری جبکہ اسلام آباد میں کم دے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔