نوابشاہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار تین سگے بھائیوں کو کچل دیا

نواب شاہ میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین سگے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

 یہ خوفناک حادثہ نوابشاہ میں سکرنڈ سرھاڑی لنک روڈ باٹھو شاخ کے مقام پر پیش ایا جہاں تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو سکرنڈ اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اور ایک زخمی سگے بھائی تھے۔

مرنے والوں کی 40 سالہ گل شیر خاصخیلی، 24 سالہ منور خاصخیلی اور 18 سالہ شمن خاصخیلی کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ گاؤں نبی بخش خاصخیلی کے رہائشی تھے۔