سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا۔

پولیس نے بتایاکہ کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔