شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں شہریوں کے رکھوالے ہی جرائم میں ملوث نکلے، ملیر پولیس نے کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطبق ملزمان نے تاجر مرزا احتشام بیگ کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے ساڑھے 29 لاکھ تاوان طلب کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ اہلخانہ سے 19 لاکھ روپے میں معاملات طے ہوئے، ملزمان نے مغوی کوملیرکینٹ کے قریب تاوان وصول کرکے رہا کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ کو کہا کہ انکا تعلق خفیہ ایجنسی سے ہے، گرفتار پولیس اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹر اور کلا کوٹ تھانے میں تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کار، اسلحہ اور رقم برآمد ہوئی۔ تینوں ملزمان کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا۔