کھیل کے دوران بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا

لاہور میں بند روڈ کے قریب 12 سالہ بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ لاہور کی مانگا منڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سبحان کھیلتے ہوئے کرین کی زد میں آیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔

دوسری طرف لاہور کی مانگا منڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری یاسین قریبی گاؤں کا رہائشی تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری سے موبائل فون اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔