یروشلم: حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی میں ایک خاص ذہنی تناؤ کی علامات کا انکشاف ہوا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی ریسرچ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے 1 اسرائیلی میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کی علامات کے حوالے یہ تحقیق اخوا اکیڈمک کالج، حیفہ یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے کی گئی ہے، جس میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 420 اسرائیلیوں کا غزہ میں حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے بارے میں سروے کیا گیا۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق سروے میں معلوم ہوا کہ 34 فی صد افراد میں پی ٹی ایس ڈی کے ساتھ مطابقت رکھنے والی علامات موجود تھیں، اور جو لوگ حملوں سے براہ راست متاثر ہوئے یا اپنے کسی قریبی کو اس میں کھویا، ان میں سے 50 فی صد افراد میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات دیکھی گئیں۔