بدبخت بیٹے کا ماں پر بد ترین تشدد، دونوں بازو اور ٹانگ توڑ ڈالی

اوکاڑہ : گھریلوجھگڑے پر بد بخت بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے ماں  کے دونوں بازواور ٹانگ توڑ  ڈالی اور چھری سےوالدہ کوزخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے دایا رام میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پرچھری کے وار کرکے ماں  کوزخمی کردیا۔

بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے ماں کے دونوں بازو اور ٹانگ  توڑ دی، جس کے باعث  خاتون کے بازو اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد تشویشناک حالت میں خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم  بدبخت بیٹا فرار ہوگیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے، پولیس ملزم احمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

والدہ پر بہیمانہ تشدد نے بیٹی نے کہا کہ ظالم بھائی نے ماں کو معذورکردیا، سزا ضرور ملنے چاہیے۔