حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخلے کے لیے کووِڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، جب کہ پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بتایا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا، پاکستانی ایئرپورٹس اور انٹری پوائنٹس پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔ ختم کر دیا تاہم ہوائی اڈوں پر وبائی امراض سے متعلق نگرانی جاری رہے گی۔
میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ وہ حج پر روانگی سے قبل سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔