امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی کے افسوس ناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کرائی جائے، آتش زدگی کے واقعات کا تسلسل حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں آتش زدگی کے واقعات کا تسلسل اور جانی و مالی نقصانات انتہائی تشویش ناک ہے، پہلے ہونے والے واقعات کی بھی تحقیقات نہیں کرائی گئی اور نہ روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جھلس کر 3 زخمی ہونے والے افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔