گھوٹكی میں محمد پور کے قریب ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے ٹکرا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی گرین لائن کے انجن کو نقصان پہنچا۔
اسٹیشن ماسٹر کے مطابق دھندکے باعث ٹرک ڈرائیورکو پھاٹک نظر نہیں آیا۔
ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ ٹرین کو مہیسرو کے قریب روک دیا گیا ہے اور سانگھی سے متبادل انجن طلب کیا گیا ہے۔