جھنگ میں درندہ صفت ملزمان کی معذورخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

جھنگ: شاہ جیونہ کے علاقے میں عمر رسیدہ معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی  زیادتی کا دلخراش واقعہ، پولیس نے  دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں دو درندہ صفت ملزمان نے 48 سالہ معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ معذور خاتون اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی تھی، بوڑھی بیوہ ماں بھیک مانگ کر اپنا اور بیٹی کا پیٹ پالتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  زیادتی کے مرتکب  اللہ دتہ اور عاصم نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ قادر پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق  ملزمان نشے کے عادی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔