کے پی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی لڑکی کے قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار

خیبرپختونخوا کے علاقے کولئی پالس میں لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈی پی او کولئی پاس کے مطابق کیس کے اہم ملزم کو برشریال سےگرفتار کرلیاگیا ہے، ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی نشاندہی پر گرفتارکیاگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعہ میں استعمال کی گئی سم ملزم یاسیم خان کے نام پر ہے جب کہ ملزم کا عدالت سے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کولئی پالس میں 22 نومبرکو 2لڑکیوں کی فوٹو شاپڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد 24 نومبر کوایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جب کہ دوسری لڑکی کو عدالت میں بیان دینے کے بعد گھر والوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔