غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار

ایف آئی اے نے لنڈا بازار میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے، جس کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے لنڈا بازار سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزم سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے سمیت غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ، ملزم برآمدہ کرنسی سے متعلق مطمئن نہ کرسکا، مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔