ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کو چاغی میں حادثہ

چاغی: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں چاغی میں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران  سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، مال گاڑی ایران سے گندھک لوڈ کر کے کوئٹہ جارہی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی، بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ  پاک ایران ریل ٹریک بوسیدہ  اور پرانا ہوچکا ہے، ٹریک زمین میں دھنس جانے کے باعث ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، ٹریک کی از سر نو تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے۔