نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کا دورۂ پشاور

نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل آف پولےس خےبر پختونخوا سے سنٹرل پولےس آفس میں ملاقات کی قبل ازیں 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ کے زیر تربیت اے ایس پیزنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں آئے جہاںپشاور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں یادگار پولیس شہدا پر حاضری بھی دی، دورے کے دوران سی سی پی اوپشاور سید اشفاق انور نے زیر تربیت اے ایس پیز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی،ایس ایس پی کوارڈینیشن عمران خان،ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے سنٹرل پولےس آفس میں ملاقات کے دوران آئی جی نے زےر تربےت اے اےس پےز پر زور دےا کہ وہ پولےس کو درپےش چےلنجوں سے موثر طرےقے سے نمٹنے کےلئے اپنے آ پ کو بہتر انداز میں تےار کرےں دوسری جانب سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں ہونے والے آئی ٹی اصلاحات قائم کئے گئے پولیس سکولز، ڈی آر سیز، خصوصی موبائل ایپ اور دیگر متعدد اقدامات سمیت ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی خاطر متعدد تربیتی سکولز اور اصلاحات کئے گئے ہیں جہاں سے پولیس افسران و اہلکار جدید تربیت حاصل کر کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔