گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات بڑھنے لگی ہے ۔ گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود شہریوں کو گیس میسر نہیں ہے شہری لکڑیوں پرکھانے بنانے پر مجبور ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ناشتہ دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں بھی گیس کی بندش کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نوتھیہ میں گیس کے میٹروں میں پانی آنا شروع ہو گیا ہے ۔ شہری گیس کی بندش اور لو پریشر سے پریشان ہیں ۔ موسم سرما قریب آتے ہی گیس صارفین کی مشکلات بھی بڑھنے لگی ہیں ۔ گیس کے لو پریشر کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔ ناشتہ اورکھانے بنانے کے لئے شہری متبادل ایندھن ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔