موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی قلت کے باوجود شہر میں گیزرز کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ غیر معیاری گیزر کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہیں ۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے ان گیزرز کی کوئی چیکنگ نہیں کی جا رہی ہیں ۔ خیبر بازار ، قصہ خوانی ، دلہ زاک روڈ ، رنگ روڈ ، یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر الیکٹرانکس اشیاءکی دکانوں میں غیر معیاری گیزرز کی فروخت شروع ہو گئی ہے جس سے ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کے خطرات ہیں ۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم پانی کے حصول کے لئے گیس گزریز کی تنصیبات شروع کر دی ہیں ۔ شہر میں پہلے سے ہی گیس کی شدید قلت ہے ۔ تاہم اس کے باوجود گیس گیزرز خریدے جا رہے ہیں ۔ گیس گیزر ز کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے