صوبائی حکومت نے روٹی کی قیمت25روپے مقرر کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہو ئے ڈیلروں او ر نانبائےوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ نانبائی بھی ڈٹ گئے ہیںجبکہ شہر میں 120گرام کے بجائے 80گرام کی روٹی بیس روپے میں جبکہ بعض مقامات پر سو گرام روٹی تیس روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب نانبائیوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور چوتھا گروپ بھی بن گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کے لئے درخواست تاجروں نے دی تھی صوبائی حکومت کی جانب سے 120گرام پچیس روپے مقرر کرنے کے فیصلے کو مستردکردیا ہے انتظامیہ کی جانب سے روٹی کا وزن 120گرام بیس روپے مقرر کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں گروپوں میں اصل نابنائیوں اور آٹا ڈیلروںکی تفصیلات طلب کی ہے کہ کون کون نابنائی ہے اور کون کون آٹا ڈیلر ہے بعض آٹا ڈیلرز خود ساختہ طورپر نانبائےوںکے صدور بن کر انتظامیہ کو بلیک میل کر رہے ہیں۔