خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصالحہ جات کارخانہ پر اچانک چھاپہ مارا اور چھ ہزار کلوگرام چوکر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیا گیا ‘ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاﺅن -4 پشاور نے بخشو پل کے قریب شیرداد گڑھی کے علاقے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مصالحہ فیکٹری پر اچانک چھاپا مارا اورکارروائی کے دوران فیکٹری سے 6 ہزار کلو گرام سے زائد چوکر برآمد کر لیا گیا ۔ چوکر کی بڑی مقدار مختلف مصالحہ جات میں ملاوٹ کے لئے استعمال کی جا رہی تھی ۔ ٹیم نے مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کر کے چوکر سرکاری تحویل میں لے لیا جبکہ مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا