خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 100ویں بورڈ آف گورنر اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ترقی پانے والے 14 اسسٹنٹ پروفیسر ز کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایک کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آڈیو ٹیوریم میں گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ترقی پانے والے ڈاکٹروں اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینئر پروفیسرز اور چیئر پرسنز کو ان کی بہترین خدمات پر گلدستے دیئے گئے اور ترقی پانے والے ڈاکٹروں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئےں۔ تقریب میں ڈین خیبر کالج آف ڈینٹیسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ، فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور منیجرز نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی پانے والوں میں پیتھالوجی سے ڈاکٹر آمنہ گل، جنرل سرجری سے ڈاکٹر محمد عمران خان، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر حزب اللہ جان، ڈاکٹر یونس، ڈاکٹر منیر احمد ، سائکاٹری سے ڈاکٹر عمران خان، آرتھوپیڈک سے ڈاکٹر محمد سراج، ڈاکٹر دل باغ ‘ڈاکٹر اول حکیم، میڈیسن سے ڈاکٹر زاہد اللہ خان، پیڈز سرجری سے ڈاکٹر محمد عمران، شعبہ امراض جلد سے ڈاکٹر عرفان اللہ آفریدی خیبر میڈیکل کالج سے کمیونٹی میڈیسن سے ڈاکٹر عادیلہ مصطفی جبکہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے ڈاکٹر احسن محمود کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔