نو اُور دس مئی کے پر تشدد مظاہروں ،دھرنوں میں مطلوب چار ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے لئے ہوم ورک تیز کردیا ہے ابتدائی طور پرچار ہزار سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں محکمہ تعلیم ،صحت ، جنگلات ، لوکل گررنمنٹ ، سمیت مختلف صوبائی محکموں ،وفاقی محکموں کے ملازمین کی نشاندہی کلوز سرکٹ خفیہ کیمروںکی جانب سے بھی کی گئی تھی جبکہ گریڈ سترہ کے بعض ڈاکٹرز بھی اس میں ملوث پائے گئے تھے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے معطل ہونے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان کے خلاف برطرفی آرڈیننس کے تحت کاروائی شروع کی جا رہی ہیں۔ سرکاری املاک کو ان شر پسند سرکاری ملازمین نے بری طور پرنقصان پہنچایا تھا ۔ پشاورمیں معطل ہونے والے سرکاری ملازمین میںزیادہ تر محکمہ تعلیم ، صحت اور لوکل گورنمنٹ کے ہیں ۔