ساؤتھ کورین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار لی سن کیوں 48 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار لی سن کیوں کار میں بے حرکت پائے گئے لیکن فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا لی سن نے خودکشی کی یا پھر انہیں کسی نے قتل کیا ہے۔
اداکار لی سن کیوں نے آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ‘پیراسائٹ’ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت کی بلندیوں کو چھوا، جس سیٹ پر وہ مردہ پائے گئے اس پر ایک کوئلہ پڑا ملا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک خاتون سے ڈرگز لے کراستعمال کی اور اسی سبب ان دنوں لی سن سے پولیس تحقیقات کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سے متعلق لی نے انکشاف کیا تھا کہ ‘ خاتون نے انہیں کوئی چیز ضرور دی تھی جو انہوں نے پی لی لیکن وہ یہ ہرگز نہیں جانتے تھے کہ وہ ڈرگز ہے’۔
یاد رہے کہ تحقیقات کے دوران کورین اداکار لی سن کا ڈرگز ٹیسٹ منفی آیا تھا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ بے گناہ تھے اور انہوں نے ڈرگ نہیں لی۔