پنجاب: 8۔6 ملین سے زائد ڈومیسائل رجسٹرڈ

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی جانب سے حکومت پنجاب کے لیے تیار کردہ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے جنوری سے دسمبر 2023 تک پنجاب بھر میں 8.6 ملین سے زائد ڈومیسائل رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات یہاں ارفع سافٹ وئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت پیش رفت کے جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈومیسائل موبائل ایپ کے صارفین کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 473 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم کا مقصد شہریوں کو متعلقہ تحصیل/ضلعی دفاتر میں لمبی قطاروں اور اضافی چکروں سے نجات دلائی کا ہے اور انہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے اپنے گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لیے درخواست دے سکیں۔

اس حوالے سے یوسف نے بتایا ہے کہ ڈومیسائل فیس کے ای پے پنجاب کے ساتھ انضمام سے شہریوں کو فیس کی آن لائن ادائیگی کے حوالے سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔