لکی مروت: بیٹنی میں 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی میں 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزدروں کو حسین خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور تجوڑی سے شادی خیل سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے ہیں۔

مزدوروں کا تعلق لکی مروت چارسدہ، بنوں، خیبر ایجنسی، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔