کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نجی مال کی بارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کےمطابق عمارت سے چھلانگ لگانے والی بیس سالہ اقرا نفسیاتی مریضہ تھی، اور اس کا اسپتال میں علاج جاری تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ اقرا شادمان ٹاؤن کی رہائشی ہے اور اپنی پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی اقرا نے چھ مہینے پہلے شادمان ٹاؤن میں اپنے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی، جب کہ اقرا کا ناظم آباد کے اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔