تھانہ گلبہار سے چند قدم فاصلے پر سرشام تین رکنی مسلح ڈکیت گرو ہ شاپنگ بیگز کے کاروبار سے وابستہ تاجر کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 50 تولے طلائی زیورات لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگیامسلح ڈاکوئوں نے خواتین اور بچوں کو پستول تان کر لوٹ مار کی پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق وہاب خواجہ ولد نثار احمد خواجہ نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز شام 6 بجے کے قریب تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ گھرمیں داخل ہوا اور اس سمیت والدہ والد بھائی بیوی بچوں سمیت تمام گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر الماریاں توڑیں جس میں موجود تقریباً 50 تولے سونا لاکھوں کی نقدی و تمام گھر والوں کے قیمتی موبائل فونز چھین کر فرارہوگئے مدعی کے مطابق ڈاکو ایک گھنٹے تک واردات میں مصروف رہے جبکہ انہوں نے 15اور پھر متعلقہ تھانے کو اطلاع بھی دی لیکن پولیس نے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جس کے بعد ملزمان بآسانی موقع سے فرارہوگئے دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
