اغوا کا ڈرامہ رچاکر باپ سے رقم بٹور نے والا بیٹا پکڑا گیا

کوٹ ادو میں اغوا کا ڈرامہ رچاکر والد سے رقم بٹور نے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو میں پیش آیا جہاں اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ طارق علی نامی لڑکے نے تاوان کی مد میں اپنے والد سے 25 ہزار روپے وصول کیے تھے جب کہ طارق کے اغوا کا مقدمہ 20 دسمبر کو تھانا صدر میں درج کیا گیا تھا۔