تصاویر: جنید جمشید کے چھوٹے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک

مرحوم جنید جمشید کے چھوٹے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جنید جمشید کے چھوٹے صاحبزادے سیف اللہ جنید نے شادی کرلی ہے اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان تصاویر میں سیف اللہ جنید کو نکاح کے بعد سب سے ملتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی اور اپنی دلہن کے انگوٹھی پہنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے جنید جمشید نعت خواں ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس مین اور نجی ٹی پروگرام کے میزبان بھی تھے، جنید جمشید کا انتقال  7 دسمبر 2016 میں ہونے والے طیارے حادثے میں ہوا تھا۔