نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 6 سالہ کمسن بچی جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر 10 ہریانہ کالونی میں گھر میں 6 سالہ بچی اقصی خالد اپنے گھر میں کھانا کھا رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔

بچی کے والدین اسے اسپتال لے جارہے تھے کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفیہ کے والد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا کو بتایا وہ ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے 4 بچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق بچی دوسرے نمبر پر تھی ہم پہلی منزل پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بیٹی جاں بحق ہوگئی۔