خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اب تک 3 ایم پی او کے 771 مقدمات درج ہوچکے ہیں، پشاور ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت درج 713 مقدمات کو غیرقانونی قراردیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 3 ایم پی او کے تحت 58 مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں، پشاور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ نے3 ایم پی او کے 390 مقدمات ختم کرتے ہوئے نمٹائے۔
دستاویز کے مطابق مینگورہ بنچ نے 233 مقدمات نمٹائے، ایبٹ آباد بنچ نے 71، بنوں بنچ 17 اور ڈی آئی خان بنچ نے 2 مقدمات ختم کئے۔