پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مطابق 8 فروری کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو فیسکو نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیسکو ہیڈ کوارٹر میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں، ریجن کے 8 اضلاع میں 5 ہزار ملازمین فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری طرف پیسکو کی طرف سے بھی موجودہ الیکشنز میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ پیسکو کے مطابق 8 ،7 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
پیسکو کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، پیسکو کا عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔