این اے 49، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روکنا پڑ گئی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اٹک میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن لڑ پڑے۔

اٹک کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھانگی حضرو اور پولنگ اسٹیشن یو سی آفس نارٹوپہ کے پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑ گئی۔

جھگڑا کرنے والے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا، دونوں پولنگ اسٹیشنز پر تقریباً پون گھنٹے کے تعطل کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔