پشاور: وووٹ ڈالنا گناہ قرار، حلقہ این اے 30 میں پابندی کے پمفلٹس تقسیم

پشاور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 30 میں ووٹ ڈالنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے پابندی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کردیے گئے، پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کا استعمال شرعا ناجائز ہے۔

پملفٹ علاقہ سب ڈویژن حسن خیل میں تقسیم کیے گئے ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے عبدالرحیم گروپ کی جانب سے تقسیم کیےگئے ان پمفلٹس میں حلقہ این اے 30 میں ووٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پمفلٹس کے متن میں ووٹ کا استعمال کا شرعا ناجائز قراردیتے ہوئے اسے جمہوریت و اسلام مخالف نظام قراردیا گیا ہے۔

پمفلٹس مین کہا گیا ہے کہ ووٹ عورت کو بھی حکمرانی کا حق دیتا ہے جو اسلام میں جائز نہیں۔ ووٹنگ میں مسلمانوں کی اجتماعیت تقسیم ہوتی ہے،اس لیے ووٹ ڈال کر اسلام کی نفاذ کی راہ میں تاخیر اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔

پمفلٹسد میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا گناہ ہے لہذا اس گناہ سے بچنا چاہئیے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے گزشتہ سال پاک فوج پر بھی حملہ کیا تھا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پمفلٹس تقسیم ہونے کے بعد اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، کئی لوگوں نے پمفلٹس تقسیم کے باعث ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔