این اے 32 پشاور: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے

قومی اسمبلی کے حلقہ NA-32 پشاور سے گلبہار پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آصف خان 60 ووٹ کے ساتھ آگے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ NA-32 پشاور 5 کے گلبہار پولنگ سٹیشن مرد کے ایک پولنگ بوتھ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے، موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار آصف خان 60 ووٹ لیکر آگے، آزاد امیدوار آصف خان 4 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر، پی پی پی کے عابد اللہ یوسفزئی 3 ووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ اے این پی کے غلام بلور نے ایک ووٹ لیا۔

پریذائڈنگ آفیسر  کے مطابق پولنگ سٹیشن میں چار پولنگ بوتھ اور 1800 سے زائد ووٹ ہیں، مجموعی طور 620 ووٹ پول ہوچکے ہیں، 3 پولنگ بوتھ کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔