الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی تمام نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آزاد امیدوار 90 نشستوں پر کامیابی کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی 7 اور پی ایم ایل این 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی،پی پی پی 4 اور جماعت اسلامی 3نشستوں پر کامیاب ہوئی،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہو سکی ۔