عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ پختونخوا کے عوام نے جذبات میں آکر پی ٹی آئی کے حمایتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تیسری بار بھی سارا نزلہ خیبر پختونخوا پر گر گیا۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ غیر متوقع نتائج سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے، اگر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے حقیقی معنوں میں الیکشن جیتا ہے تو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
مرکزی سیکریٹری اے این پی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی فرعونیت کے بت کو ہم نے توڑا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور سندھ میں وہی نتیجہ آیا جس کی امید پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تھی۔