وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چار گروپس میں تقسیم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 4 امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے سامنے آگئے، علی امین گنڈاپور جنوبی اضلاع، اکبر ایوب اور مشتاق احمد غنی ہزارہ سے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کیلئے سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ہم خیال ایم پی ایز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کیلئے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاسوں میں نئے وزیراعلیٰ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کیلئے مشاورت ہوئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر غور جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخابات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اختلافات ختم کرنے کیلئے ماضی کی طرح غیر متنازعہ شخصیت لائی جا سکتی ہے۔