صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے آج لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہر میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان ہے۔