خیبرپختونخوا کے نو منتخب ممبران اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے سپیکر ہاوس پشاور میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں ہی موجود ہیں۔