سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں خطرناک دہشت گرد مارا گیا

سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئےآپریشن میں خطرناک دہشت گرد محمد سہیل مارا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختنونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک دہشت گرد محمد سہیل مارا گیا۔

جاری بیان کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشت گرد محمد سہیل دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے ، مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔