انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن : ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد جہنم واصل : دہشت گردی کے خاتمے تک سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا، آئی ایس پی آر

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد سہیل جہنم واصل ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔