پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور بلوچستان سے متعلق ناموں کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا : فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا ووٹ نواز لیگ کو دیں گے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اصلاح کے لیے تنقید کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے، دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بن رہی ہیں ان کے ذریعے فیصلے کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہوں گے ان کا اختیار ہے کس کو کابینہ کا حصہ بناتے ہیں، یہ مشکل فیصلے تھے پارٹی کی سی ای سی اور لوگوں کا پریشر تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور بلوچستان سے متعلق ناموں کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔